جے پور، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کل راجستھان کے باراں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔کانگریس ترجمان ڈاکٹر ارچنا شرما نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ راہل گاندھی نوٹ بند ی کے معاملے اور بی جے پی کے گڈ گورننس کے دعوے کے خلاف ملک بھر میں اپنے دورے کے پروگرام کے تحت باراں آ رہے ہیں،جلسے سے راہل گاندھی کے علاوہ راجستھان کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ سمیت دیگر پارٹی لیڈران بھی خطاب کریں گے۔